ملاعمر کا انتقال نہ پاکستانی سرزمین پر ہوا اور نہ ہی تدفین خواجہ آصف

اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی، وزیردفاع


ویب ڈیسک August 07, 2015
اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی، وزیردفاع. فوٹو:فائل

SELANGOR, MALAYSIA: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کا انتقال پاکستانی سزمین پر نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی تدفین یہاں ہوئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ملا عمر کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نہ ان کا انتقال پاکستان میں ہوا اور نہ ہی تدفین یہاں ہوئی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لئے مفاہمتی عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اگر افغان طالبان کا مذاکراتی عمل اچھے نوٹ پر ختم ہوتو یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان میں لیڈرشپ کا جھگڑا ان کا آپس کا معاملہ ہے تاہم ہم طالبان کے جھگڑے میں اس وقت نہیں پڑرہے اور چاہتے ہیں کہ وہ قیادت کا مسئلہ حل کر کے مذاکرات کی ٹیبل پرآئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں