الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں 3 جماعتوں کی مشترکہ قرارداد منظور

بیرونی مداخلت کے بیان پرالطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک August 07, 2015
بیرونی مداخلت کے بیان پرالطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ كے قائد الطاف حسین كے بیان كی سخت الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے ایك قرارداد كثرت رائے سے منظور كرلی جس میں وفاقی حكومت سے الطاف حسین كے خلاف قانونی كارروائی كا مطالبہ كیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q36/q36.webp

https://img.express.pk/media/images/sindh-assem/sindh-assem.webp

سندھ اسبملی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہوا جس میں مسلم لیگ فکنشنل کے پارلیمانی لیڈر نند کمار، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی حاجی شفیع جاموٹ اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے پیش کی جس پیپلزپارٹی نے كی حمایت كی اور پیپلزپارٹی كے ركن ڈاكٹر سہراب سركی كے بھی اس قرارداد پر دستخط موجود تھے۔ ایم كیو ایم كے اركان نے اس قرارداد پر سخت احتجاج كیا اور ایوان میں كھڑے نعرے بازی کی، ایم كیو ایم كے كے اركان كی نعرے بازی اور شور شرابے كے دوران نند كمار ،ثمر علی خان اور حاجی شفیع جاموٹ نے قرارداد پڑھی اور شور شرابے میں ہی قرارداد پر رائے شماری ہوئی اور ایوان نے قرارداد كثرت رائے سے منظور كرلی۔

https://img.express.pk/media/images/q46/q46.webp

قرارداد میں كہا گیا ہے كہ ''یہ ایوان الطاف حسین كے ان بیانات كی مذمت كرتا ہے جن میں انہوں نے پاكستان كے داخلی معاملات میں بیرونی اداروں اور غیر ممالك كی مداخلت كا مطالبہ كیا ہے، پاك فوج اور سندھ رینجرز كے خلاف بھی الطاف حسین كے بیانات كی یہ ایوان مذمت كرتا ہے، سندھ كو توڑنے كے لیے ان كے بیانات كی سختی سے یہ ایوان مذمت كرتا ہے، یہ ایوان حكومت سندھ سے سفارش كرتا ہے كہ وہ وفاقی حكومت سے رابطہ كرے اور اس سے كہے كہ الطاف حسین كے انتہائی قابل اعتراض بیانات كا وفاقی حكومت نوٹس لے اور ان خلاف قانونی كارروائی كرے''۔

https://img.express.pk/media/images/q55/q55.webp

https://img.express.pk/media/images/nand-kumar/nand-kumar.webp

قرارداد كی منظوری كے بعد اسپیكر نے اجلاس پیر كی صبح تک ملتوی كردیا۔ اجلاس كے بعد صحافیوں سے بات چیت كرتے ہوئے نند كمار نے كہا كہ ہم یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ ایسے بیانات دینے والوں كے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔ پیپلزپارٹی كے ڈاكٹر سہراب سركی نے كہا كہ ایم كیو ایم والے ہمارے اتحادی رہے ہیں لیكن پاكستان اور سندھ كے خلاف جو بھی ایسے بیانات دے گا ہم اس كی مذمت كریں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q65/q65.webp

https://img.express.pk/media/images/nisar-khoro/nisar-khoro.webp

سینئر وزیر اطلاعات اور آبپاشی نثار احمد كھوڑو نے كہا كہ سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں، اب كوئی مہاجر نہیں ہے البتہ كوئی اپنے آپ كو اردو بولنے والا كہہ سكتا ہے، سندھ میں رہنے والا اگر كوئی بیرونی قوتوں كو سندھ میں مداخلت كی دعوت دے تو یہ قابل برداشت نہیں ہے ہم اسے پاكستان كی سا لمیت پر حملہ تصور كرتے ہیں ۔

https://img.express.pk/media/images/q72/q72.webp

https://img.express.pk/media/images/mqm-mpa/mqm-mpa.webp

دوسری جانب ایم كیو ایم كے قائد الطاف حسین كے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور ہونے كے جواب میں ایم كیو ایم كے اراكین سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی كے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور تحریک انصاف كے چیئرمین عمران خان كے خلاف قرار داد سندھ اسمبلی سیكرٹریٹ میں جمع كرادی ہے۔ ایم كیو ایم كے رہنما سید سردار احمد نے آصف علی زرداری او عمران خان كے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سیكرٹریٹ میں جمع كرائی۔

https://img.express.pk/media/images/q82/q82.webp

قرارداد میں كہا گیا ہے كہ پیپلز پارٹی كے شریک چیرمین آصف زرداری نے قومی سلامتی كے اداروں كی اینٹ سے اینٹ بجانے كی بات كر كے قومی اداروں كی تضحیک كی تھی لہٰذا ان كے خلاف كارروائی كی جائے کیونکہ آصف زرداری نے ماضی میں متعد د بار پاک فوج كے خلاف اپنے بیانات میں ہرزہ سرائی كی ہے، یہ سب ایم كیو ایم كے قائد كے بیان سے قبل ہوا لیكن نہ تو قومی اسمبلی میں اور نہ ہی صوبائی اسمبلی میں كوئی قرارداد لائی گئی، عمران خان اور آصف زرداری كے بیانات آن ریكارڈ ہیں لیكن ایم كیو ایم كے قائد كے ساتھ تعصب كا رویہ ركھا گیا اور الطاف حسین كے خلاف قرارداد لائی گئی۔ ایم كیو ایم كے اركان نے قرار داد كے ساتھ اخباری تراشے اور دیگر مواد بھی سندھ اسمبلی میں جمع كرایا، قرارداد میں عمران خان كے فوج كے خلاف بھی بیانات جمع كرائے گئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q92/q92.webp

https://img.express.pk/media/images/sardar-ahmed/sardar-ahmed.webp

اس موقع پر میڈیا سے بات كرتے ہوئے ایم كیو ایم كے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے كہا كہ پیپلزپارٹی نے ایم كیو ایم كی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے انہیں اب پیر كے روز اسمبلی كے فلور پر جواب دیں گے۔ انہوں نے كہا كہ ایجنڈے كا آخری آئٹم باقی تھا اور فنكشنل لیگ كو موقع دے دیا گیا، اسپیكر نے ہمیں نہیں سنا بلكہ ہمیں قرارداد كی كاپی فراہم نہیں كی گئی، یكطرفہ فیصلہ كركے اجلاس كو ملتوی كردیا گیا ہےجو سراسر ناانصافی ہے اور ہم اس ناانصافی كے خلاف احتجاج كریں گے ۔

https://img.express.pk/media/images/q101/q101.webp

ایم كیو ایم رہنما محمد حسین نے كہا كہ تعصب پر مبنی سیاست كی جارہی ہے، الطاف حسین كے خلاف پورے ملک میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے كہا كہ سندھ اسمبلی میں آج سے پہلے سیاسی قائدین كے خلاف قراردادیں نہیں آتی تھیں۔ تمام پارٹیوں نے طے كیا تھا كہ كسی كے خلاف كوئی بیان یا قرارداد نہیں لائی جائے گی لیكن اب ایم كیو ایم بھی بھرپور قراردادیں لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں