بھارتی ہائی کمیشن سے مدد مانگنے پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس

دشمن ملک سے مدد مانگنا پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے، توجہ دلاؤ نوٹس


ویب ڈیسک August 07, 2015
ایم کیو ایم کی جانب سے خط کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت متحدہ کے خلاف کارروائی کرے، عائشہ گلا لئی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے بھارتی ہائی کمیشن سے مدد مانگنے پر ایم کیو ایم کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر مدد مانگنے کے خلاف تحریک انصاف کی رکن عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دشمن ملک سے مدد مانگنا پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے لہذا ایوان میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے 4 کارکنوں کی گمشدگی کے معاملے پر بھارت سمیت 55 ممالک کے سفارتخانوں کو خط لکھ کر مدد طلب کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |