کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر جانبدار اور ہرقسم کے دباؤ سے آزاد ہے کور کمانڈر

عوام کا اعتماد بحال ہونا رینجرز آپریشن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار


ویب ڈیسک August 07, 2015
کراچی آپریشن کے اہداف دہشت گرد، ان کے معاونین، سہولت کار اور مالی مدد گار ہیں، کور کمانڈر نوید مختار۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: كور كمانڈر كراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے كہا ہے كہ كراچی آپریشن ہر قسم كے دباؤاور مصالحت سے آزاد ہے اس سے حالات بہتری كی جانب گامزن ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q17/q17.webp

https://img.express.pk/media/images/rangers-parade/rangers-parade.webp

کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹرمیں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب كرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ كراچی آپریشن مكمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہورہا ہے یہ ہر طرح كی مصلحت اور دباؤسے آزاد ہے، آپریشن كی بدولت كراچی كے حالات بہتری كی جانب گامزن ہیں اور عوام كا اعتماد بحال ہورہا ہے جب کہ اس دوران قانون نافذ كرنے والے اداروں كی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q18/q18.webp

https://img.express.pk/media/images/naveed-commander/naveed-commander.webp

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے كہا كہ كراچی آپریشن كے اہداف دہشت گرد، ان كے معاونین، سہولت كار اور مالی مددگار ہیں، ان اہداف كے حصول كے لیے ہم كوئی كسر نہیں اٹھا ركھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان رینجرز سندھ قابل ستائش ادارہ ہے اور اس كی كامیابی كا سہرا اس كی اعلیٰ قیادت اور عمدہ ٹریننگ كے سر ہے، رینجرز دہشت گردی كے خلاف ہراول دستہ ہے۔ كور كمانڈ نے شہریوں سے اپیل كی كہ معاشرتی ذمے داری كے طور پر وہ اپنے ارد گرد ہونے والے حالات واقعات پر نظر ركھیں اور كسی بھی قسم كی غیر معمولی سرگرمی كی اطلاع متعلقہ اداروں كو دیں۔

https://img.express.pk/media/images/q26/q26.webp

https://img.express.pk/media/images/core-comm-khi/core-comm-khi.webp

تقریب كے موقع پر کور کمانڈر نے پریڈ كا معائنہ كیا اور نمایاں كاركردگی كا مظاہرہ كرنے والوں میں انعامات تقسیم كیے، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایك ہزار 30 جوان كامیاب تربیت كے بعد فورس كا باقاعدہ حصہ بن گئے ، قبل ازیں ڈائریكٹر جنرل پاكستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اكبر نے كور كمانڈر كو خوش آمدید كہا جب کہ اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں