شام میں داعش نے عیسائیوں سمیت 200 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا

مغوی افراد میں کم از کم 60 عیسائی شامل ہیں جب کہ دیگر افراد میں شامی حکومت کی مدد کرنے والے لوگ ہیں

مغوی افراد میں کم از کم 60 عیسائی شامل ہیں جب کہ دیگر افراد میں شامی حکومت کی مدد کرنے والے لوگ ہیں، فوٹو: فائل

شام میں داعش کے جنگجوؤں نے 200 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا جن میں 60 عیسائی بھی شامل ہیں۔


شام میں موجود نگراں گروپ کے مطابق داعش نے علاقے پر قبضے کے چند گھنٹے بعد ہی لوگوں کو اغوا کرنا شروع کردیا اور ان تمام افراد کو شام کے علاقے القریاتین سے اغوا کیا گیا ہے۔ نگراں گروپ کے ترجمان رامی عبدالرحمان نے بتایا داعش کے جنگجوؤں نے پہلے علاقے میں عیسائیوں کی تلاش کی پھر انہیں اغوا کیا جب کہ دیگر افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو داعش کو مطلوب تھے اور وہ شامی حکومت کی مدد کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی صوبے حلب میں داعش کے قبضے کے بعد عیسائی آبادی کی اکثریت علاقے سے فرار ہوکر القریاتین آگئی تھی اورشام میں خانہ جنگی سے قبل اس علاقے کی آبادی 18 ہزار تھی جن میں 2 ہزار عیسائی بھی شامل ہیں۔
Load Next Story