گزشتہ سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کرلئے وفاقی وزیرخزانہ

مہنگائی 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار


ویب ڈیسک August 07, 2015
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پرآگئے ہیں ، وفاقی وزیرخزانہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 2 سال کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی جب کہ گزشتہ سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پرآگئے ہیں جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور کموڈٹی قیمتوں میں کمی آنے سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی اور اسی کے ساتھ گزشتہ سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی خسارے کا ہدف 5.5 فیصد رکھا گیا ہے جب کہ ہمارا اور آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مہنگائی کچھ بڑھ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں