حیدرآبادکسٹم اسکواڈکاٹرین پرچھاپہبھاری اسلحہ برآمد

کسٹم اسپیشل اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،برآمد ہونے والے اسلحہ کامیڈیاکومعائنہ کرایاگیا، فوٹو: شاہد علی ایکسپریس

کسٹم اسپیشل اینٹی اسمگلنگ اسکواڈنے ٹرین پرچھاپہ مارکر368غیرقانونی و غیرملکی خودکارہتھیاراورمختلف بورکی69ہزارگولیاں برآمدکرکے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈکومخفی اطلاع ملی تھی کہ پاکستانی قانونی اسلحے کے نام پرخیبرمیل کے ذریعے پشاور سے غیرقانونی جدیدغیرملکی خودکاراسلحہ حیدرآبادلایاجا رہاہے جس پر کسٹم اسپیشل اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ حیدرآبادکے سپرنٹنڈنٹ جی آرمیمن کی قیادت میں کسٹم افسران خیرمحمد، عبدالغفار شیخ، شفیق علی،مومن شاہ پرمشتمل ٹیم نے حیدرآبادریلوے اسٹیشن پر آنے والی خیرمیل پر چھاپہ مارکریہ کامیاب کارروائی کی۔کلکٹرکسٹم آصف مرغوب صدیقی نے میڈیاکو برآمد کیے جانے والے جدید غیر ملکی خود کار ہتھیاروں اور گولیوں کامعائنہ بھی کرایا۔


کلکٹر کسٹم آصف مرغوب صدیقی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ یہ اسلحے کی کھیپ پاکستانی قانونی اسلحے کے نام پر نجم الدین اینڈسنزکوہاٹ روڈ پشاور کی جانب سے حیدرآباد پولیس لائن کے برابر میں میسرز سیف الدین پٹھان کی دکان کے لیے خیبرمیل سے بھیجاگیاتھاجولکڑی کی23پیٹیوں میں بندتھاجبکہ برآمد کیے جانے والے غیرملکی ہتھیاروں میں جی تھری رائفل،شاٹ گن،جدیدپسٹلزاورمختلف نوعیت کے ہتھیارشامل ہیں جوکہ پاکستان میں دستیاب تک نہیں،گنتی کی چندپسٹل پاکستانی ہیں جبکہ بقیہ تمام اسلحہ نہ صرف غیرملکی ہے بلکہ خودکاربھی ہے جس کی پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔

جبکہ اسلحے کے ساتھ 107خالی میگزین اور لیزرلائٹس بھی برآمد کی گئیں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ غیرملکی وغیرقانونی اسلحے کی اسمگلنگ کا مقدمہ کسٹم ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جدید خودکار ہتھیاروں اورلیز لائٹس کے نتیجے کی برآمدگی سے ایسا لگتا ہے کہ یہ اسلحہ تخریب کاری کے لیے حیدرآباد لایا جارہا تھا اور اسپیشل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے تخریب کاری کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
Load Next Story