دن آئے ہیں سجنے سنورنے کے

کچھ لڑکیاں اور خواتین اپنی جلد کی شادابی اور چہرے کی خوب صورتی کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں

کچھ لڑکیاں اور خواتین اپنی جلد کی شادابی اور چہرے کی خوب صورتی کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں:ماڈل: صائمہ انصار ؛ فوٹو : ایکسپریس

ان دنوں شادی بیاہ کا سیزن عروج پر ہے۔

عید کے بعد خوشیوں اور میل ملاقات کا یہ دور بھی خوب رہتا ہے۔ خواتین اور لڑکیاں ایسے موقع پر بڑی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔ اس دن کے لیے کئی دن پہلے سے کپڑوں، مصنوعی زیورات اور چپلوں کی میچنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، کیوں کہ ایسے موقع پر خواتین نئے کپڑے نہ پہنیں تو انہیں لگتا ہے کہ خوشی کچھ ادھوری سی ہے۔




یہی ہمارے رشتوں کی خوب صورتی ہے کہ اپنے پرائے ہر ایک کے غم میں شریک ہونا یا پھر ان کی خوشیوں کے رنگ میں رنگ جانا۔اپنے پیاروں کی تقریبات میں شرکت کے وقت خوشیوں کا رنگ صرف آپ کے قیمتی لباس سے ظاہر نہ ہو، بلکہ آپ کے چہرے پر بھی جھلکتا ہوا نظر آئے۔

کچھ لڑکیاں اور خواتین اپنی جلد کی شادابی اور چہرے کی خوب صورتی کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں، تاکہ تقریب والے دن ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو۔ اس بار ہماری ماڈل نے بھی کچھ ایسے ہی روپ اختیار کیے ہیں۔ یوں تو آرائش ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ اس لیے اس حق کی پاس داری کرتے ہوئے سجنا اور سنورنا ایسے مواقع کی اہمیت کو اور بڑھا دیتا ہے۔
Load Next Story