اجے دیوگن کا کامیڈین کپل شرما کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

فلم کی شوٹنگ کے دوران دُلہے کا لباس زیب تن کرنے پر کپل شرما کی شادی کی افواہیں پھیل گئیں

کپل شرما نے مشہور پروگرام ’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ کی میزبانی سے فلم کی شوٹنگ اور آرام کے غرض سے ایک ماہ کے لیے چھٹی لے رکھی ہے،فائل:فوٹو

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے مشہور کامیڈی پروگرام ''کامیڈی نائٹ ود کپل'' کے میزبان کپل شرما کو مزاح کے طور پر شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مشہور ٹی وی پروگرام''کامیڈی نائٹ ود کپل'' کے میزبان کپل شرما بالی ووڈ کی فلم''کس کس سے پیار کروں'' سے فلمی کیرئیر کا سفر شروع کررہے ہیں جب کہ فلم کے سین کی کچھ تصویریں جس میں انہوں نے دولہے کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ان کی شادی کی افواہیں پھیل گئیں۔


کپل شرما کی شادی کی افواہوں کے بعد ان کے قریبی دوست اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے انہیں مزاح کے طور پرشادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ کپل شرما کو میرا مشورہ شادی نہ کرنے کا ہے تاہم اجے کے مشورے کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔



واضح رہے کہ کپل شرما نے مشہور پروگرام ''کامیڈی نائٹ ود کپل'' کی میزبانی سے فلم کی شوٹنگ اور آرام کے غرض سے ایک ماہ کے لیے چھٹی لے رکھی ہے۔
Load Next Story