ایم کیوایم نے سیاست برائے خدمت کو پروان چڑھایامقررین

غوث الاعظم اسپورٹس گرائونڈ الطاف حسین کا نوجوانوںکیلیے تحفہ ہے،ڈاکٹرصغیراحمد


Express Desk October 18, 2012
صوبائی وزیر صغیر احمد غوث الاعظم اسپورٹس گرائونڈ کا افتتاح کررہے ہیں ،امام الدین شہزاد و دیگر بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

حق پرست رکن سندھ اسمبلی امام الدین شہزاد کے مختص فنڈ سے بفرزون سیکٹر15 / A-5 نارتھ ناظم آباد ٹائون میںغوث الاعظم اسپورٹس گرائونڈ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسپورٹس گرائونڈکا افتتاح منگل کے روز ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرصغیراحمد نے ارکان سندھ اسمبلی امام الدین شہزاد، عبدالمعیدفاروقی اور خواجہ اظہارالحسن کے ہمراہ کیا، چارایکٹر رقبے سے زائد رقبے پر محیط فٹبال اورکرکٹ کیلیے تعمیرشدہ اسپورٹس گرائونڈ کو ایک سال کی قلیل ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے جس پر ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ لاگت آئی ہے،گراسی اسپورٹس گرائونڈ میں شائقین کیلیے نشستیں، جاگنگ ٹریک اور نائٹ میچزکیلیے فلڈ لائٹس لگا ئی گئیں ہیں۔

غوث الاعظم اسپورٹس گرائونڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ حق پرست قیادت عوام کی خدمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین کے وژ ن کے عین مطابق بلاامیتازرنگ ونسل عوام کے مسائل کے دیرپا حل اورانھیں صحت وتعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلیے شب و روز مصروف عمل ہے ،افتتاحی تقریب میں بفرزون کے حق پرست عوام بڑی تعدادمیںشریک تھے جنھوں نے اسپورٹس گرائونڈکی تکمیل پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور حق پرست قیادت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا۔

ڈاکٹرصغیراحمد نے کہا کہ غوث الاعظم اسپورٹس گرائونڈ کی قلیل مدت میں تعمیرالطاف حسین کی جانب سے بفرزون کے عوام خصوصاً نوجوانوںکیلیے تحفہ ہے،افتتاحی تقریب سے سے امام الدین شہزاد ، خواجہ اظہارالحسن اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے عوام کومبارکباد پیش کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔