راحت فتح علی خان ساڑھے4سال بعد ممبئی پہنچ گئے

پاکستانی گلوکار دورہ کے دوران مقدمات کی پیروی کے علاوہ نئے پروجیکٹ سائن کرینگے


Qaiser Iftikhar August 08, 2015
پاکستانی گلوکار دورہ کے دوران مقدمات کی پیروی کے علاوہ نئے پروجیکٹ سائن کرینگے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں بھارت یاترا کے لیے ساڑھے 4برس بعد ممبئی پہنچ گئے۔

ایک طرف بالی ووڈ اورمیوزک انڈسٹری میں راحت فتح علی خاں کی آمد پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں ، تو بہت سے گلوکاراورموسیقاران کی بھارت آمد سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے راحت فتح علی خاں جیسے عظیم فنکارکیخلاف بھارت کی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کے حوالے سے پیش رفت کے لیے بھارت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی لیے راحت کے ہمراہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے ان کے قانونی مشیران کی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہے۔ اس دوران راحت فتح علی خاں بھارت کے اہم سرکاری اداروں میں پیش ہونگے۔ معروف موسیقار ساجد، واجد، شنکر مہادیون، پریتم سمیت دیگر نے ان کی آمد پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

جب کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، شاہ رخ سمیت دیگر نے بھی راحت کی بھارت آمد کوخوش آئند قرار دیدیا ہے۔ دوسری جانب راحت پرعائد پابندی کے دوران بالی ووڈ میں نام کمانے والے گلوکاروں میں اس خبرکی وجہ سے کھلبلی مچ چکی ہے اور انھوں نے اس سلسلہ میں باقاعدہ ''اینٹی راحت'' مہم بھی چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔