نانا پاٹیکر پہلی مرتبہ ’’ویڈنگ اینورسری میں‘‘رومانس کرتے نظر آئینگے

فلم کی شوٹنگ گوامیں کی گئی جب کہ رواں برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی


Showbiz Desk August 08, 2015
فلم کی شوٹنگ گوامیں کی گئی جب کہ رواں برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

نانا پاٹیکر کا نام لیتے ہی ایک ناراض اور بدمزاج اداکار کا تصور ذہن میں آتا ہے اور انھوں نے اپنی زیادہ تر فلموں میں ایک بدمزاج شخص کے کردار ہی نبھائے ہیں مگر اب وہ پہلی مرتبہ کسی فلم میں رومانوی کردار نبھارہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر ہدایتکار سدھناش جھا کی فلم '' ویڈنگ اینورسری میں بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کے ساتھ رومانوی کردار نبھارہے ہیں گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ گوا میں کی گئی جس میں انھیں پیار بھرے انداز میں ماہی گل کے سامنے بیٹھے انھیں دیکھتے دکھایا گیا ہے ۔ہدایتکار سدھناش جھا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ رومانوی فلم رواں برس کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔