ٹرینوں کے انجن فیل ہونے پر مسافروں کے ہنگامے عملہ یرغمال

چیچہ وطنی میں ٹریک پر دھرنا، تیزگام روک لی، میرپور میں مظاہرہ، انتظامیہ نے پولیس بلالی


ایکسپریس July 16, 2012
چیچہ وطنی میں ٹریک پر دھرنا، تیزگام روک لی، میرپور میں مظاہرہ، انتظامیہ نے پولیس بلالی۔ فائل فوٹو

چیچہ وطنی اور میرپورماتھیلو میں ٹرینوں کے انجن فیل ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن کے قریب خراب ہوا،

گاڑی4گھنٹے جنگل میں کھڑی رہی جبکہ گرمی اور حبس سیکئی بچے اور خواتین بیہوش ہو گئے، سینکڑوں مسافروں نے احتجاجاًلاہور سے کراچی جانے والی تیز گام روک لی، ڈرائیور، ٹائرمین کو یرغمال بنا لیا اور دھرنا دے کر ٹریک بند کردیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت تین گھنٹوں تک معطل رہی، میرپورماتھیلو میں ملت ایکسپریس کاانجن فیل ہونے پر مسافروں نے مظاہرہ کیا جس پر انتظامیہ کو پولیس طلب کرنا پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں