پاکستان حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کرے امریکا
جس طرح پاکستان نےبھرپورطریقےسےپاکستانی طالبان کاپیچھا کیااسی طرح حقانی نیٹ ورک کےخلاف بھی ایکشن لیاجائے، بھارتی میڈیا
KARACHI:
امریکا نے پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپورکارروائی کرے جس طرح پاکستان عسکریت پسند گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کررہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کوکرنی چاہیے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھرپور طریقے سے پاکستانی طالبان کا پیچھا کیا اسی طرح حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ حقانی نیٹ ورک سے امریکی اور افغان زندگیوں اور وسائل کو شدید خطرات لاحق ہے اور لشکر طیبہ جوممکنہ طور پرخطے کوغیر مستحکم کرسکتی ہے، اس کے خلاف بھی اقدامات کرے۔
افغان پاک خطے کا آخری دورہ کرنے بعد فیلڈ مین نے کہا کہ امریکا اور بھارت کو ان دوتنظیموں سے خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے اوباما کی طرف سے افغانستان اورپاکستان کے لیے خصوصی نمائندے کے طور پر فرائض انجام دینے والے فیلڈمین ایک نجی سیکٹرمیں فرائض دینے کے لیے یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔