ایم کیو ایم کل برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاج کرے گی

ایم کیو ایم یوکے کے ذمے داران وکارکنان احتجاجی مظاہرے کے انتظامات میں مصروف ہیں۔


Express Desk August 08, 2015
ایم کیو ایم یوکے کے ذمے داران وکارکنان احتجاجی مظاہرے کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل 

ISLAMBAD: کراچی میں جاری آپریشن، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں، گرفتاریوں اور کارکنوں کو گرفتارکر کے لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف ایم کیو ایم کل برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاج کرے گی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں، گرفتاریوں اور کارکنوں کو گرفتارکر کے لاپتہ کرنے کے واقعا ت کے خلاف ایم کیو ایم یوکے کی جانب سے کل (اتوار کو) دوپہر 2 بجے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ10 ڈاؤننگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کو احتجاجی مظاہرے کی اجازت مل گئی ہے، ایم کیو ایم یوکے کے ذمے داران وکارکنان احتجاجی مظاہرے کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔