لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہو جائے گا ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز نے یہ بیان لیاری گینگ وار گروپ کے ایک سربراہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی مبینہ ہلاکت کے بعد دیا ہے۔


Online August 08, 2015
ڈی جی رینجرز نے یہ بیان لیاری گینگ وار گروپ کے ایک سربراہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی مبینہ ہلاکت کے بعد دیا ہے۔ فوٹو:فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہو جائے گا۔

ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے جمعے کو اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ لیاری سے جرائم پیشہ افراد بھاگ رہے ہیں، گینگ وار کا جلد خاتمہ ہوگا اور انشا اللہ لیاری جلد جرائم سے پاک ہوگا، ڈی جی رینجرز نے یہ بیان لیاری گینگ وار گروپ کے ایک سربراہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی مبینہ ہلاکت کے بعد دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں