6ریڈ اسنوکر قومی کھلاڑیوں نے کامیابیاں سمیٹ لیں

ایک اور میچ میں پاکستان کے بابر مسیح نے ہانگ کانگ کے سن مان وان کو4-2سے زیر کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی

ایک اور میچ میں پاکستان کے بابر مسیح نے ہانگ کانگ کے سن مان وان کو4-2سے زیر کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ فوٹو : پی پی آئی

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت عالمی اسنوکر مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے پہلے دن دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، قومی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کامیابیاں سمیٹیں، اعزازکا دفاع کرنے والے بھارت کے پنکج ایڈوانی اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے مقابلے میں فتح سے ہمکنارہوئے، عالمی نمبر2 پاکستان کے محمد سجاد نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچزجیت لیے، قومی کیوئسٹ بابر مسیح اور عبدالرحیم بھی دونوں میچزمیں فتح سے ہمکنار ہوئے، البتہ حنین عامرکو دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا رہا، ویمن ایونٹ میں بھارت کی6 ریڈ چیمپئن ودیا پلے نے اپنے دنوں میچز میں فتح پائی۔

بھارت ہی کی نمبر1خاتون کیوئسٹ امی کمانی پہلے میچ میں ناکامی کے بعد دوسرا مقابلہ جیت گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والی عالمی6 ریڈ چیمپئن شپ میں پہلے دن صبح کے سیشن میں عالمی نمبر2 محمد سجاد نے آسان مقابلے کے بعد بحرین کے عبداللہ مرجان کو 4-0 سے زیر کرلیا، میچ میں قومی کیوئسٹ نے 52-2 ، 42-0 ،47-1 اور42-1 سے کامیابی پائی، سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی نے سری لنکا کے لوشاکا پریرا کو 4-0 سے مات دی ان کی فتح کا اسکور68-0،41-11،72-0اور36-1رہا ۔


قطر کے بابرعبدالمجید نے دفاعی چیمپئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 4-2سے شکست دے کرکھلبلی مچائی، مصر کے ایم خیری نے پاکستان کے حنین عامر کو4-2سے ہرایا،پاکستان کے بابر مسیح نے بحرین کے صادق الغفرانی کو4-1،پاکستان ہی کے عبدالرحیم نے قطر کے علی العبیدی کو4-1 ،سابق عالمی چیمپئن پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد ال شمسی کو4-0 ،پاکستان کے اسجد اقبال نے یو اے ای کے مروان الفالسئی کو4-2جبکہ شیرام چنگیزی نے ہانگ کانگ کے مان یوئی لیونگ کو4-0 سے مات دی۔

قطر کے مہانا العبیدئی نے قومی کیوسٹ سہیل شہزاد کو 4-2، پاکستان کے ماجد علی نے بحرین کے عمر عاشق کو4-0، دفاعی چیمپئن بھارت کے پنکج ایڈوانی نے دوسرے میچ میں چین کے لی ینگ ڈونگ کو4-2 سے قابو کرلیا، یو اے ای کے محمد الجوکار کو بھارت کے راہول سچدیو نے4-3سے قابو کرکے اہم کامیابی سمیٹی، افغانستان کے نادر خان سلطانی نے بھارت کے منان چندرا کو4-3سے زیرکر لیا، دوسرے سیشن کے میچزمیں پاکستان کے عبدالرحیم نے قطر کے علی العبیدی کو4-1 ،بھارت کے دھرمندرللی نے ہانگ کانگ کے لین تانگ ہو کو4-0 ، قطر کے عبدالمجید نے پاکستان کے حنین عامر کو 4-2 اور پاکستان کے محمد سجاد نے سعودی عرب کے یوسف الوادی کو4-0 سے ہرایا۔

ایک اور میچ میں پاکستان کے بابر مسیح نے ہانگ کانگ کے سن مان وان کو4-2سے زیر کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی، ویمن ایونٹ میں بھارت عالمی 6 ریڈ چیمپئن شپ 2013 کی برانز میڈلسٹ چترا نے اپنے پہلے میچ میں اپنی ہموطن خاتون کیوئسٹ کو سمیتی کوشکست دیدی لیکن وہ دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی سے ہارگئیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x30sg4y_ibsf-world-red-6-championship_news
Load Next Story