سرگودھا میں جائیداد کیلئےچھوٹےکےہاتھوں بڑابھائی اورکزن جاں بحق باپ سمیت5افرادزخمی

ریاض اور اس کا باپ اپنے رشتے داروں کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے لئے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی

واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

شاہ پور صدرمیں جائداد کے لئے چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑے بھائی اورکزن کو جاں بحق جب کہ باپ سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا کے نواحی شہرشاہ پورکے رہائشی محمد ریاض اپنے والد اورکزن کے ہمراہ سیشن کورٹ میں مقدمے کی پیشی کے لئے جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ریاض اوراس کا ایک کزن موقع پرہی جاں بحق جب کہ ریاض کے باپ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال شاہ پور صدر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جائداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ریاض کا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story