وزیراعظم کا میانوالی کوسیلاب سے بچانے کیلئے ایک ارب 30 کروڑروپے کا اعلان

پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 130 کروڑروپے بھی قربان کرنے کو تیار ہیں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک August 08, 2015
3 سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہتر ہوگا، وزیر اعظم فوٹو: فائل

KAIROUAN: وزیراعظم نوازشریف نے میانوالی کو سیلاب کی تباہی سے بچانے کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی اورپہاڑی نالوں میں طغیانی نے اس علاقے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے اموات انتہائی افسوسناک ہیں، وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوتا لیکن معاوضے سے لواحقین کو کچھ مدد مل سکے گی۔عیسیٰ خیل کو سیلاب سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں، پنجاب انتظامیہ متاثرہ علاقوٕں میں کاموں کے لیے خود موجود ہے، سیلابوں کو روکنے کے لیے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے، انہوں نے یہاں آتے ہوئےاس علاقے کی حالت زار کا جائزہ لیا،انہیں بتایا گیا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی سے بچاؤ کے منصوبے پرایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 130 کروڑ روپے بھی قربان کرنے کو تیار ہیں، ڈی سی او کو چچالی اور بڑوچ نالے کے بندوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ عیسی ٰخیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر پلانٹ کی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ گھر گھر خوشحالی آئے اور ملک ترقی کرے، عوام کی خوش حالی اورانہیں روزگار کی فراہمی ہماراعزم جب کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا ہماری ترجیح ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے عیسیٰ خیل میں بھی خوش حالی آئے گی، اقتصادی راہداری کے تحت سڑک کا حصہ یہاں سے گزرے گا، 3 سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں