بھارت میں جادو ٹونے کے الزام میں 5 خواتین قتل

ریاست جھاڑکھنڈمیں گزشتہ10سال کے دوران جادو ٹونے کےالزامات لگاکر ایک ہزارخواتین قتل کی جاچکی ہیں،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 08, 2015
ریاست جھاڑکھنڈمیں گزشتہ10سال کے دوران جادو ٹونے کےالزامات لگاکر ایک ہزارخواتین قتل کی جاچکی ہیں،بھارتی میڈیا. فوٹو:فائل

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں جادو ٹونے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے گھر میں گھس کر 5 خواتین کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے گاؤں کنیا میرتولی میں مشتعل ہجوم نے چند گھروں کو گھیرلیا جس کے بعد وہاں سے 5 خواتین کو گھسیٹتے ہوئے باہرنکال کرچاقو مار مار کر خواتین کو مار ڈالا۔ مقامی پولیس کے مطابق دیہادتیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ خواتین ان کے بچوں پر جادو ٹونہ کیا کرتی تھیں جب کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران گاؤں میں 4 بچے موذی مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے تھے تاہم دیہاتیوں کا ماننا ہے کہ مرنے والے بچوں پر خواتین نے جادو کر رکھا تھا۔

کنیا میرتولی گاؤں ماؤ باغیوں کے علاقے میں واقع ہے جہاں رات کے وقت پولیس نہیں ہوتی اور جس وقت خواتین کے قتل کا واقعہ پیش آیا اس وقت گاؤں میں پولیس موجود نہیں تھی تاہم واقعہ کے 15 گھنٹے سے زائد وقت کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے خواتین کے قتل کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈمیں گزشتہ10سال کے دوران جادو ٹونے کےالزامات لگاکر ایک ہزارخواتین قتل کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں