نوٹنگھم ٹیسٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے 391 رنز پر اننگز ڈکلئیر کی جب کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 60 اور دوسری میں 253 رنز بنا سکی۔


ویب ڈیسک August 08, 2015
انگلینڈ نے 391 رنز پر اننگز ڈکلئیر کی جب کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 60 اور دوسری میں 253 رنز بنا سکی۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلش ٹیم نے نہ صرف ایک اننگز اور 78 رنز سے کامیابی حاصل کی بلکہ 5 میچز پر مشتمل سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 60 رنز بنا سکی جب کہ دوسری اننگز بھی محض 253 رنز تک محدود رہی جب کہ میزبان انگلش ٹیم نے جوئے روٹ کی سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز 391 رنز9 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پرڈکلئیر کردی تھی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹارٹ براڈ نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کراکر آسٹریلوی صفوں میں ہلچل مچادی تھی اور صرف 15 رنزکے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کی جب کہ دیگر بولرز میں مارک ووڈ نے مجموعی طور پر 4، بین اسٹوک نے 6 اور اسٹیون فن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل جانسن 13 رنز سے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے جب کہ دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر64، کرس روجر 52 اور ایڈم ووگ 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں