کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع

رینجرز کو خصوصی اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 08, 2015
رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ختم ہورہی تھی فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ رینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات ختم ہورہی تھی تاہم اب اس میں مزید 4 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، رینجرزکو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صرف کراچی میں خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں، امید ہے سندھ رینجرزاسی جذبے سے کام کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں