خام تیل کی عالمی قیمتیں ایک ہفتے میں8فیصدتک گرگئیں

کمزورطلب اورمضبوط ڈالرکے باعث چینی اوردھاتوں کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں


AFP August 09, 2015
کمزورطلب اورمضبوط ڈالرکے باعث چینی اوردھاتوں کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور وافر سپلائی کے مقابلے میں کمزور طلب نے اجناس کی عالمی منڈیوں کو گزشتہ ہفتے بری طرح متاثر کیے جس کے نتیجے میں خام تیل کی عالمی قیمتیں ایک ہفتے میں 8 فیصد تک گر گئیں، چینی اور دھاتوں کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں معاشی سست روی کے خدشات سرمایہ کاری رجحان کو متاثر کر رہے ہیں۔ جمعہ کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینیٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر میں فراہمی کیلیے قیمت 4.08 ڈالر یا 7.74 فیصد کی نمایاں کمی سے48.61 ڈالر فی بیرل پرآگئیں جو ایک ہفتے قبل 52.69 فیصد تھیں جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی ستمبر میں فراہمی کیلیے قیمت 47.66 ڈالر سے گھٹ کر 43.87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اس طرح امریکی آئل کی قیمت ایک ہفتے میں 3.79ڈالر یا 7.95 فیصد تک گرگئیں، گزشتہ ہفتے لندن کی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1098 ڈالر سے گھٹ کر 1094ڈالراورچاندی کی 14.56 ڈالر سے بڑھ کر 14.75 ڈالر فی اونس ہوگئی، لندن پلاٹینم اینڈ پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 979 ڈالر سے گھٹ کر 946 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی قیمت 610 ڈالر سے گھٹ کر 602 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

لندن میٹل ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے تانبے، ایلومینیم ، لیڈ ، ٹین، قلعی اور جست کی قیمتیں ہوگئی۔ لندن کی فیوچر مارکیٹ ایل آئی ایف ایف ای میں چینی کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 348ڈالر فی ٹن ہوگئی جو ایک ہفتے قبل 354 ڈالر فی ٹن تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |