پاکستانی فلم ’’بن روئے‘‘ کی بھارتی سینماؤں میں کامیاب نمائش جاری

’’ بن روئے ‘‘ پہلی پاکستانی فلم ہے جو بھارت کے 82 سینما گھروں میں ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے۔


ویب ڈیسک August 09, 2015
فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی جس کی وجہ سے مہاراشٹر کے شائقین بہت افسردہ ہیں۔ فوٹو : فائل

GILGIT: پاکستان اوردنیا بھر میں بھرپور پزیرائی کے بعد فلم '' بن روئے '' اب بھارتی سینما میں بھی دھوم مچانے آگئی اور 7 جولائی کو بھارت کے 82 سینما گھروں میں اس کی کامیاب نمائش کا آغاز ہو گیا۔

بھارتی شائقین اس پاکستانی فلم کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔بالآخر بھارتی مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور ''بن روئے '' بھارتی سینماؤں کی زینت بن گئی۔ '' بن روئے '' پہلی پاکستانی فلم ہے جو بھارت کے 82 سینما گھروں میں ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سیاسی وجوہ کی بنا پر اس فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی جس کی وجہ سے مہاراشٹر کے شائقین بہت افسردہ ہیں۔ جن ریاستوں میں فلم کی نمائش جاری ہے ان میں گجرات، دہلی، پنجاب' حیدر آباد، آندھرا پردیش،کولکتہ اور بھوپال شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔