یاسرعرفات کوزہردیے جانے کیخلاف بیوہ کاقانونی کارروائی کااعلان
ریٹائرڈ فلسطینی سیکیورٹی آفیسرپولیس کی حراست میں کھڑکی سے کودکرہلاک ہوگیا
فلسطینی رہنمایاسرعرفات کو زہرپلونیم نامی تابکارمادے کے ذریعے زہردیئے جانے کے دعوؤں کے بعد ان کی بیوہ نے قانونی کارروائی کرنیکااعلان کیا ہے۔
ان کے وکیل مارک بونٹ کاکہناہے کہ مسزعرفات فرانس میں ایک ماہ کے اندر نامعلوم شخص کے خلاف زہردینے کی شکایت درج کرائیں گی۔ دریں اثناء ایک ریٹائرڈ فلسطینی سیکیورٹی آفیسرپولیس کی حراست میں کھڑکی سے کودکرہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کوبتایاہے کہ ایک 63 سالہ نامعلوم شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونیوالے سابق سکیورٹی آفیسرکوانٹیلی جنس نے زمین کی فروخت میں کرپشن کے الزامات پرگرفتارکیاتھا۔ علاوہ ازیں فلسطینی وزیراعظم نے 100ملین ڈالرکی ہنگامی سعودی امدادکاخیرمقدم کیاہے۔فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کے دفترسے جاری ہونیوالے بیان میں کہاگیاہے کہ فلسطینی وزیراعظم اورعوام سعودی عرب کی طرف 100ملین ڈالرکی امدادجاری کئے جانے پرشاہ عبداللہ کے شکرگزارہیں۔