پاکستان ڈرامہ سازی میں بھی یکتا ہے شہباز خان

نوجوان فنکاروں کی اداکاری حقیقت سے قریب تر ہے جب کہ ڈرامے کے موضوعات اور کردار بہت ہی جاندارہیں، شہباز خان


Qaiser Iftikhar August 09, 2015
نوجوان فنکاروں کی اداکاری حقیقت سے قریب تر ہے جب کہ ڈرامے کے موضوعات اور کردار بہت ہی جاندارہیں، شہباز خان ۔فوٹو : فائل

RAWALPINDI: بھارتی فلموں کے معروف اداکار شہبازخان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کودیکھنے کے بعد مجھے یہ اندازہ ہوچکا ہے کہ پاکستان صرف میوزک میں ہی نہیں بلکہ ڈرامہ سازی اورایکٹنگ کے میدان میں بھی مالامال ہے۔

نوجوان فنکاروں کی اداکاری حقیقت سے قریب تر ہے جب کہ ڈرامے کے موضوعات اور کردار بہت ہی جاندارہیں' میں فرصت کے لمحات میں اب پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار شہبازخان نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے فون پربات کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی ایکٹنگ دیکھ کربہت حیرت اورخوشی ہوئی کیونکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار اور گلوکار میرے اچھے دوست ہیں جن سے یہ پتہ چلتا رہتا ہے کہ پاکستان میں ایکٹنگ سیکھانے کی کوئی اکیڈمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فنکاروں کی ایکٹنگ اس قدر جاندارہوتی ہے کہ ڈرامے کوادھورا چھوڑنے کودل نہیں چاہتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔