6ریڈ اسنوکر سجاد کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

چیمپئن شپ کے12 کھلاڑیوں کے مابین ویمن ایونٹ میں بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔


Sports Reporter August 09, 2015
چیمپئن شپ کے12 کھلاڑیوں کے مابین ویمن ایونٹ میں بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے دوسرے روزسنسنی خیزمقابلے ہوئے، پاکستان کے عالمی نمبر2 محمد سجاد نے مینز ایونٹ میں اپنے چاروں میچزجیت کرناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارت کے پنکج ایڈوانی نے تیسری فتح سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے امکان کو روشن کرلیا، ہم وطن دھرمیندر للی، پاکستان کے سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی اور بابر مسیح، متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب، چین کے یان بنگ تاو، ہانگ کانگ کے فونگ کوک وائی بھی اپنے چاروں میچزمیں فتح سے ہمکنار ہوگئے، ویمن ایونٹ میں گروپ اے سے بھارت کی ٹاپ کھلاڑی امی کمانی اور گروپ بی سے ہانگ کانگ کی نگ آن یی اپنے چاروں میچزمیں فتح کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن دلچسپ مقابلے ہوئے،گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانی سرفہرست ہیں، قطر کے بشرحسین اورملائیشیناکین ہو ماہ نے4 میں سے3 میچز جیت لیے، پاکستان کے حنین عامر اپنے چاروں مقابلوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

گروپ بی میں شہرام چنگیزی پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں، قطر کے محسن اور ہانگ کانگ کے مان ہوئی لیونگ نے 4 میں سے 3 میچ جیت لیے،گروپ سی میں سجاد کے ساتھ ہانگ کانگ کے لی چن وائی نے بھی چاروں میچزمیں کامیابی کو گلے لگایا، گروپ ڈی میں بابر مسیح گروپ چیمپئن بنے جبکہ بھارت کے کمال چاؤلہ کو 2 میچز میں کامیابی ملی، گروپ ای میں بھارتی سارو کھتری پہلے جبکہ افغانستان کے محمد رئیس سین زئی دوسرے اورقطر کے علی العبیدی تیسرے نمبر پرہیں۔

گروپ ایف سے ہانگ کانگ کے فونگ کوف کے ساتھ پاکستانی ماجد علی اگلے مر حلے میں پہنچ گئے، انگلینڈ کے اسٹیفن براڈ ہیڈ نے 4 میں سے 2 میچز جیت لیے، گروپ جی میں سابق ایشین چیمپئن افغانستان کے محمد صالح اپنے تینوں میچزمیں فتح سے ہمکنار ہوکر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پاکستانی محمد بلال کو دونوں مقابلوں میں ناکامی کا سامنا رہا، گروپ ایچ سے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی،افغانستان کے نادر خان کو 3 میں سے2 میچزمیں فتح ملی ، سابق قومی چیمپئن محمد آصف طوبہ اور بھارت کے منان چندرا 3میچزمیں محض 1،1 مرتبہ فتحیاب ہوئے، گروپ جے میں بھارت کے راہول اجے سچدیو تینوں میچز جیت کرسر فہرست ہوگئے، جبکہ پاکستان کے شاہد آفتاب کو 2 میں کامیابی ملی جبکہ سعودی عرب کے عمر تینوں میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

گروپ کے سے بھارت کے دھرمیندر چاروں میچزجیت کر گروپ چیمپئن ہیں جبکہ پاکستان کے سہیل شہزاد کو تینوں مقابلوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، گروپ ایل سے چین کے یان بنگ تاو چاروں مقابلوں میں کامیاب رہے، پاکستان کے اسجد اقبال تیسرے میچ میں دوسری کامیابی کے بعد گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں، ایران کے سہیل واحدی تینوں میچزجیت کرگروپ ایم میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے خرم آغا کو 3 میں سے 2میچزمیں کامیابی مل گئی،گروپ این میں ایران کے عامرسرکوش اپنے تینوں میچز جیت کرسرفہرست رہے،پاکستانی محمد فہیم اور متحدہ عرب امارات کے سلیم علی اپنے دونوں میچزمیں ناکام ہوئے، پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے گروپ پی میں اپنے 3 میں سے2 مقابلوں میں کامیابی کو گلے لگالیا، بحرین کے حبیب صباح کو 2میں کامیابی اور تیسرے میچ میں شکست کا سامنا رہا، چیمپئن شپ کے12 کھلاڑیوں کے مابین ویمن ایونٹ میں بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔

گروپ اے سے بھارت کی امی کمانی چاروں میچز میں کامیاب رہیں، بھارت ہی کی ارانتا سانچزاورفلپائن کی ڈینسی سانتوس کو4 میں سے3 میچز میں فتح نصیب ہوئی، بھارت کی نیتا سنگھوی اپنے چاروں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں، گروپ بی میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی نگ آن یی چاروں مقابلوں میں فتح پاکر گروپ چیمپئن بنیں، بھارت کی ودیا پلے اور چترا مگیمراجن کو4 میں سے3،3 میچزمیں کامیابی ملی، بھارت کی روینہ امیدوانی اپنے چاروں میچز ہارکر ایونٹ سے رخصت ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں