کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آسٹریلیا اور امریکا میں متحدہ کے مظاہرے

میلبورن میں منعقدہ مظاہرے میں آسٹریلیامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی


Express Desk August 09, 2015
میلبورن میں منعقدہ مظاہرے میں آسٹریلیامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ آسٹریلیامیلبورن یونٹ کے زیراہتمام کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن،ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں اورکارکنوں کولاپتہ کیے جانے کے واقعات کے خلاف میلورن میں واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیاجبکہ ڈیلاس میں بھی ایم کیو ایم نے مظاہرہ کیا۔

میلبورن میں منعقدہ مظاہرے میں آسٹریلیامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکانے ہاتھوں میں پوسٹرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کراچی میں جاری ریاستی جبر ، حکومتی مظالم اور مہاجروں کی نسل کشی کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے۔مظاہرے کے اختتام پر ایم کیوایم میلبورن آسٹریلیا یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل میں قرار دادجمع کروائی جس میں ایم کیوایم پر جاری مظالم و تشدد اور انگھیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے ایم کیوایم کی قرار داد کامثبت جواب دیا اور اپنے ادارے کے تعاون کا یقین بھی دلایا۔دریں اثناایم کیوایم امریکاکے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی جبروتشدد ، لاقانونیت ،غیرقانونی چھاپوں ، ماورائے عدالت قتال اور گرفتاریوں کے بعد کارکنوںکو لاپتہ کیے جانے کے واقعات کیخلاف ڈیلاس میں زبردست احتجاجی مظاہرکیاگیا۔

جس میں ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت،رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل ، حق پرست سینٹر خوش بخت شجاعت ، ارکان صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی ، عدنان احمد ، ایم کیوایم امریکاکے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ سینیٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت ڈیلاس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادبشمول خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔دریں اثنا ایم کیو ایم یوکے کی جانب سے آج (اتوار کو) لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ 10ڈاؤننگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں