لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی

پاک فوج کے جوان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 09, 2015
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے اب تک متعدد شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے جندروب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 28 سالہ خاتون فریدہ پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔