اڈیالہ جیل میں 416 مجرم سزائے موت پر عمل درآمد کے منتظر

جیل حکام نے 24 قیدیوں پھانسی گھاٹ کےقریب خصوصی ڈیتھ سیل بیرک میں منتقل کردیا ہے


ویب ڈیسک August 09, 2015
اڈیالہ جیل میں قید 20 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت ممنون حسین کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں قید 416 مجرم سزائے موت پر عمل درآمد کے منتظر ہیں جن میں سے 24 کو پھانسی گھاٹ کے قریب خصوصی ڈیتھ سیل بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید سزائے موت کے 416 قیدیوں میں سے 20 کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت ممنون حسین کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں،76 قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ جب کہ 316 سزائے موت کے قیدیوں کی لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہیں، 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ عدالت کے حکم امتناعی کے باعث ان پر عملدرآمد معطل ہے جب کہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے منتظر 24 قیدیوں کو پھانسی گھاٹ کے قریب خصوصی ڈیتھ سیل بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جشن آزادی تک کسی بھی قیدی کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔

جیل حکام کے مطابق صدر مملکت کے پاس جن 20قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیر التواء ہیں۔ ان پر صدر مملکت کا حتمی فیصلہ14 اگست کے بعد ہوگا، جس کی روشنی میں ستمبر میں پھانسی کے قیدیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔