سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں سربراہ پاک بحریہ

سیلاب متاثرہ علاقے سے اب تک 22 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ


ویب ڈیسک August 09, 2015
پاک بحریہ کے سربراہ نے دریائے سندھ کےحساس پشتوں کا دورہ کیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور بحریہ کے جوان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دن رات آپریشن میں مصروف ہیں۔

نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ مسلح افواج کو سیلاب آنے کی پہلے سے ہی اطلاع تھی، اسی لئے ہم نے 22 جولائی کو ہی متاثرہ علاقوں میں اپنی فورس تعینات کردی تھی، نواب شاہ میں تین مختلف ٹیمیں 10 کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کا کام کر رہی ہیں، جنہوں نے اب تک 22 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا ہے، اس کے علاوہ مشکل میں گھرے لوگوں کو 54 ٹن خوراک بھی تقسیم کی گئی ہے۔

اس سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ نے دریائے سندھ کےحساس پشتوں کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب متاثرین سےمتعلق امدادی کاموں پربریفنگ دی گئی، جس میں بتا گیا کہ سیلابی ریلے سے نوابشاہ کے 2 تعلقے متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔