سلمان خان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں بیٹی سنیل سیٹھی

اداکاری میراجنون ہے دبنگ خان کی احسان مند ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا، اتھیا شیٹھی


ویب ڈیسک August 09, 2015
امید کرتی ہوں کہ بالی ووڈ کے ساتھ لمبے عرصے پر منسلک رہ پاؤں گی، اتھیا شیٹھی فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کہتی ہیں کہ ان کے پاس سلمان خان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔

ممبئی میں اپنی پہلی فلم ''ہیرو'' کی تشہیری مہم کے دوران اتھیا شیٹھی کا کہنا تھا کہ اداکاری ان کا جنون ہے، فلمی سیٹس پروقت گزارنا انہیں بہت پسند ہے، آج وہ جو بھی ہیں وہ سلمان خان کی بدولت ہیں،انہوں نے انہیں اپنی فلم '' ہیرو'' میں کام کا موقع دیا، وہ امید کرتی ہیں کہ وہ بالی ووڈ کے ساتھ لمبے عرصے پر منسلک رہ پائیں گی۔

واضح رہے کہ ''ہیرو'' کے پروڈیوسر سلمان خان ہیں اور اس میں ہیرو کا کردار اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی ادا کررہے ہیں اور یہ ان کی بھی پہلی فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔