منفی سیاست کا عوامی طاقت سے جواب دینگے رضاربانی

18ویں ترمیم کے بعد لیبر قوانین کا معاملہ اب صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، تقریب سے خطاب


Staff Reporter October 18, 2012
وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 8ہزار سے بھی بڑھائی جائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی۔

پارٹی کے خلاف سازشیںکر نے والے سن لیں ان کی منفی سیاست کا عوامی طاقت سے جواب دیں گے۔ وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں حبیب بینک ورکرز فرنٹ کے 39 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ 18 ویں تر میم کے بعد صوبائی خودمختاری کے مسائل کافی حد حل ہوگئے ہیں جبکہ اسں ترمیم کے بعد لیبر قوانین کا معاملہ اب صوبائی حکومتوں کے پاسں ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ وزیر اعظم سے درخواست کر یں گے کہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ 8 ہزارروپے ماہانہ میں مزید اضافہ کیا جائے۔ یوم تاسیس سے حبیب بینک ورکرز فرنٹ کے سرپرست اعلی حبیب الدین جنیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں