قصورمیں ہونے والا شرم ناک واقعہ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے محمود الرشید
پولیس واقعے کو دبانے میں مصروف ہے کیونکہ اس میں بااثر لوگ ملوث ہیں، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی
MULTAN:
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کہتے ہیں کہ قصور میں ہونا والا شرمناک واقعہ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے جب کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نجانے کہاں سورہے ہیں۔
قصور میں بچوں سے زیادتی اور ان کی وڈیو بنانے کے اسکینڈل سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید نے کہا کہ قصورمیں ہونے والا شرم ناک واقعہ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،یہ مکروہ فعل کئی سالوں سے جاری تھا لیکن پولیس واقعے کو دبانے میں مصروف ہے کیونکہ اس میں بااثر لوگ ملوث ہیں، مقدمے کی پیروی کے لئے متاثرہ خاندانوں پردباؤ ڈالاجارہا ہے اورمنتخب نمائندے کو بھی واقعے پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔
محمودالرشید نے کہا کہ واقعے کو زمین کے تنازع سے گڈ مڈ نہ کیا جائے اور اس کی فوری جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، ملزموں کے خلاف مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، ملزمان کو بچانے کے لئے پولیس جو کچھ کر رہی ہے اسے اس سے باز رکھا جائے، تحریک انصاف واقعے کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہراحتجاج کرے گی اور ملزموں کوسزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔