الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے خواجہ آصف

اداروں سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن دشمنوں سے مدد نہیں مانگی جاتی، وزیر دفاع


ویب ڈیسک August 09, 2015
بھارت اپنے اندرونی خراب معاملات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھراتا ہے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔

سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے اور پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی نے بھی بھارت سے مدد نھیں مانگی، اگر کوئی دشمن ملک سے مدد مانگتا ہے تو پھر اسے سوچنا چاہیئے کہ دنیا میں اس حوالے سے کیا تاثر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی دشمن سے مدد نہیں مانگتا، اداروں سے لاکھ اختلافات ہوں، دشمنوں سے مدد نہیں مانگی جاتی، الطاف حسین کے بیان سے ان کے پاکستانی ہونے پر شک ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیئے، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک اور شہر محفوظ ہوئے، پاک فوج کی خدمات ہماری قوم زندگی بھر نہیں بھلا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے ناقص اندرونی معاملات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھراتا ہے اور غلط اور جھوٹے الزامات کا سہارا لیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔