عمران خان سے امریکی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

خطے میں قیام امن،ڈرون حملوں،پاک امریکا تعلقات اوروزیرستان امن مارچ پرتبادلہ خیال

خطے میں قیام امن،ڈرون حملوں،پاک امریکا تعلقات اوروزیرستان امن مارچ پرتبادلہ خیال۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء جیفری پائیٹ کی سربراہی میں چار رکنی وفدنے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔


ملاقات میں خطے میںقیام امن ٗ ڈرون حملوں، پاک امریکا تعلقات اور وزیرستان امن مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی وفد پر واضح کیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیںاوران حملوں کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیںجس سے ملک میں انتہا پسندی پھیلتی جارہی ہے۔

اگر بیگناہ لوگوںپرڈرون حملے نہ رکے توقبائلی عوام میںامریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے خطے میںقیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔عمران خان نے کہا کہ وزیرستان امن مارچ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ قبائلی عوام امن پسندہیںاور خطے میں امن چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ مذاکرات اس جنگ کا بہترین حل ہے۔اگریہ جنگ اسی طرح جاری رہی توآئندہ دس سالوں میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
Load Next Story