بھارت میرا دوسرا گھر ہے جہاں مجھے بے حد پیار اور کامیابی نصیب ہوئی راحت فتح علی

بھارت میں فنی کیرئیر کی دوسری اننگز شروع کرنے کے لیے بیتاب ہوں، گلوکارراحت فتح علی خان


ویب ڈیسک August 09, 2015
2011 میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو نئی دہلی ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا،فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیے سپر ہٹ گیت گانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ بھارت میں فنی کیرئیر کی دوسری اننگز شروع کرنے کے لیے بیتاب ہوں جب کہ بھارت میرا دوسرا گھر ہے جہاں مجھے بے حد پیار اور کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

بھارتی فلم نگری میں اپنے آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی فلموں کے لیے کئی سپر ہٹ گیت گائے جنہیں شائقین میں بے حد پذیرائی ملی جب کہ گلوکار راحت فتح علی خان گزشتہ دنوں 4 سالہ وقفے کے بعد بھارت پہنچے ہیں

اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت میرا دوسرا گھر ہے جہاں مجھے بے حد پیار اور کامیابی نصیب ہوئی ہے،بھارت آنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں جب کہ کچھ قانونی مسائل درپیش ہیں جن کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہوں تاہم فلم نگری میں اپنے فنی کیرئیر کی نئی اننگزکی شروعات کے لیے بے تاب ہوں۔

واضح رہے کہ 2011 میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں