وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون

دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی جس میں افغان امن مصالحتی عمل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے میں سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی،فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے صدراشرف غنی نے ٹیلیفون کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک بات چیت ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدرنے ٹیلی فونک رابطہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن مصالحتی عمل کے امور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے افغان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار پربھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان عوام سے اظہار تعزیت کی۔
Load Next Story