آسٹریلیا مایوس کن ایشز شکست کا پوسٹ مارٹم کرے گا

اکتوبر میں اسمتھ کینگروز کی قیادت کے فرائض بخوبی انجام دیں گے، سی اے چیف سدرلینڈ


Sports Desk/AFP August 10, 2015
اکتوبر میں اسمتھ کینگروز کی قیادت کے فرائض بخوبی انجام دیں گے، سی اے چیف سدرلینڈ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آسٹریلیا مایوس کن ایشز شکست کا پوسٹ مارٹم کرے گا، سی اے چیف کے مطابق کرکٹ کا کھیل بھی پریوں کی کہانی جیسا ہے جس میں ہمیشہ خوشگوار اختتام نہیں ہوتا، مائیک کلارک کے ریٹائرمنٹ پر جیمز سدرلینڈ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کیریئر کارکردگی کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) چیف جیمز سدرلینڈ نے کپتان مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیم کی مایوس کن ایشز ناکامی کا جائزہ لیا جائیگا۔ ٹرینٹ برج پر چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ سے اننگز اور 78 رنز کی ہار کے بعد34 سالہ کلارک نے کہا تھا کہ دی اوول پر پانچویں ٹیسٹ کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، انگلینڈ ناقابل شکست 3-1 کی برتری کے ساتھ ایشز اپنے نام کرچکا ہے۔ سدرلینڈ نے میلبورن میں رپورٹرز کو بتایا کہ یہ ایشز سیریز کا انتہائی مایوس کن اختتام ہے، چند ماہ قبل ہی اہم کامیابیوں اور ورلڈ کپ فتح کے بعد کارکردگی نے نا امید کیا ہے۔

سی اے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، انھوں نے اقرار کیاکہ آسٹریلیا کو بیرون ممالک اپنے کھیل میں بہتری لانا ہوگی،سدرلینڈ کہتے ہیں کہ جیسا کہ ہم قطع نظر جیت یا ہار ہر ٹور کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرتے ہیں، ہماری آسٹریلین کرکٹ ٹیم سے بہت توقعات وابستہ ہیں، ہم دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بننا چاہتے اور دنیا کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں ملک کے اندر اور باہر جیت کے قابل بننا ہوگا۔ سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ کلارک کی ریٹائرمنٹ کے باوجود نیو ساؤتھ ویلز شاٹ میکر نے ایک اچھا کیریئر گزارا اور آسٹریلیا کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر لائے، سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ سی اے کو اپنے نئے کپتان اسٹیون اسمتھ پر مکمل اعتماد ہے جو اکتوبر میں بنگلہ دیش کے دورے پر آئندہ ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں