نئی ای سی ایل پالیسی کے تحت 21 ہزار افراد بیرون ملک جاسکیں گے

پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں21 ہزار سے زائد افراد کے نام کسی ثبوت کے بغیر ہی ای سی ایل میں شامل کئے گئے


Iftikhar Chohadary August 10, 2015
چوہدری نثارنے عہدہ سنبھالنے کے بعدمختلف شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے تھے فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حکم پرتشکیل دی گئی نئی ای سی ایل پالیسی پرعمل درآمد شروع ہونے سے 21 ہزار سے زائد افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثارنے عہدہ سنبھالنے کے بعدمختلف شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے تھے جس میں نئی ای سی ایل پالیسی بھی شامل ہے۔ پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کے دور حکومت تک 14 سال کے دوران کسی ٹھوس قانونی جواز یا عدالتی حکم کے بغیر 21 ہزار سے زائد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے جن کی اگرتحقیقات کی جائیں تو وزارت داخلہ کے متعلقہ شعبوں میں تعینات افسران اور اہلکار حتیٰ کہ سابق وزرا کے حوالے سے بھی سنسنی خیز انکشافات ہوسکتے ہیں، وہ ہر دو صورتوں میں اس کے ذمے دار قرار پائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ای سی ایل پالیسی میں کہا گہاہے کہ اگر کسی شخص کے خلاف عدالت میں کوئی کیس زیرسماعت ہے تو پھرمتعلقہ عدالت وزارت داخلہ کوای سی ایل میں ملزم کا نام ڈالنے کا حکم جاری کرے یا پھر قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ٹھوس قانونی جوازپیش کیا جائے تو ای سی ایل میں نام ڈالا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔