کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کردیا
خودکش بمبار بھی افغانستان سے تیارکرکے کراچی لایا جائیگا، رپورٹ
وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تحریک طالبان سوات گروپ کے دہشت گرد فعال ہو رہے ہیں، طالبان نے مقامی تاجر سے30 لاکھ روپے بھتہ بھی لیا ہے، بھتہ کی رقم سے سے ایک ہائی روف اورموٹرسائیکل خریدی گئی ہے، خریدی گئی گاڑی اور موٹرسائیکل دہشت گردی میں استعمال ہو گی، رپورٹ کے مطابق کراچی کا مقامی کمانڈر دھماکا خیز موادلینے کیلیے افغانستان گیا ہے، خودکش بمبار بھی افغانستان سے تیارکرکے کراچی لایا جائیگا۔