چینی ماہرین پر ’را‘ کے حملوں کاخطرہ سیکیورٹی سخت کرنیکا حکم

راولپنڈی ڈویژن اورگرد ونواح میں 450چینی باشندے یا تو مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں یارہائش رکھے ہوئے ہیں

راولپنڈی ڈویژن اورگرد ونواح میں 450چینی باشندے یا تو مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں یارہائش رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان میںجاری منصوبوں پرکام کرنیوالے چینی ماہرین سمیت غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اورسیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کوغیرملکیوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کاحکم دیاگیا ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کے تمام ریجنزکے پولیس سربراہوں سے ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمدکرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبے بھرکے ڈویژنل پولیس سربراہوں کو تحریری مراسلے میں کہاہے کہ 'را' پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے پاکستان میں چینی باشندوں کونشانہ بنا سکتی ہے اوراس مقصدکے لئے مقامی عناصرکوبھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن اورگرد ونواح میں 450چینی باشندے یا تو مختلف منصوبوں پرکام کررہے ہیں یارہائش رکھے ہوئے ہیں،ان میں دس افراد مدرسوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام کے دوران چینی ماہرین کی نقل وحرکت، راولپنڈی میں رہائش پذیرباشندوں اور منصوبوں کے اردگرکی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیکر انتہائی سخت انتظامات کاکہاہے۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ الرٹ کی روشنی میں چینی باشندوں سمیت غیرملکیوں اورجاری منصوبوں کی سائیٹس کی سکیورٹی کو بڑھا دیاگیا ہے اور24 گھنٹے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
Load Next Story