ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزکی جانب سےقاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کو بھی خوش آیند قرار دیا

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال کی کال واپس لینے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ فوٹو: فائل 

متحدہ قومی موومنٹ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے کارکن محمدہاشم کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔


ایم کیوایم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن محمدہاشم کے قاتلوں کی گرفتاری کایقین دلایا گیا ہے جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں آج پرامن ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزکی جانب سےقاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کو بھی خوش آیند قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال کی کال واپس لینے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج بروز پیر بطور احتجاج سندھ بھرمیں پرامن ہڑتال کااعلان کیا تھا۔
Load Next Story