ہنگو میں طالبان کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے

ہتھیار ڈالنے والے شدت پسدوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور اورکزئی ایجنسی کے اسلم فاروقی گروپ سے ہے۔

یہ لوگ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے سپرد کردیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے سپرد کردیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے شدت پسدوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور اورکزئی ایجنسی کے اسلم فاروقی گروپ سے ہے اور یہ لوگ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔
Load Next Story