تحریک انصاف نے قصور واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وضاحت کریں کہ اتنے بڑے جرم سے پولیس اور انتظامیہ کیوں لاعلم رہی، محمود الرشید

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا بھی حوالہ دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
تحریک انصاف نے قصور میں ویڈیو اسکینڈل کا واقعہ سامنے آنے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے ایوان میں قصور واقعہ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ 280 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو بنائی گئیں اور والدین کو بلیک میل کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وضاحت کریں کہ اتنے بڑے جرم سے پولیس اور انتظامیہ کیوں لاعلم رہی اور گرفتار ملزموں سے تفتیش کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا بھی حوالہ دیا گیا کہ ایکسپریس نیوزکی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آیا۔
Load Next Story