رینجرز کے اختیارات کی توثیق اسمبلی سے کرائیں گے وزیراعلیٰ سندھ

رینجرز کو آئین کے تحت اختیارات دیئے ہیں، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک August 10, 2015
سندھ میں سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ. فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع آئین کے مطابق ہے اور صوبائی اسمبلی سے بھی اس کی توثیق کرائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات آئین کے تحت دیئے ہیں اور اسمبلی سے بھی اس کی توثیق کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، محکمہ آبپاشی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فعال ہیں لہذا سندھ میں سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف قرارداد واپس لینے کے لئے وزراء کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے قرارداد واپس لینے کے لئے مذاکرات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں