بھارت کے مندر میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

2012 میں بھی دیو گڑھ کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


ویب ڈیسک August 10, 2015
2012 میں بھی دیو گڑھ کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست جھارکھنڈر کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیو گڑھ کے مشہور بیدیا ناتھ دھم مندر کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور جیسے ہی مندر کا دروازہ کھلا تو لوگوں نے ایک ساتھ اندر گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور 11 افراد ہلاک جب کہ خواتین سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی دیو گڑھ کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں