قصور واقعہ محکمہ داخلہ پنجاب کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لئے خط

قصورواقعات کی تحقیقات کے لئے سیشن ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، خط کا متن


ویب ڈیسک August 10, 2015
قصورواقعات کی تحقیقات کے لئے سیشن ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، خط کا متن۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور میں بچوں کی زیادتی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو لکھا گیا خط رجسٹرار کو موصول ہوگیا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قصور واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور انکوائری کے لئے سیشن ججز کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ایوان میں قصور واقعات کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ 280 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو بنائی گئیں اور والدین کو بلیک میل کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وضاحت کریں کہ اتنے بڑے جرم سے پولیس اور انتظامیہ کیوں لاعلم رہی اور گرفتار ملزموں سے تفتیش کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کا بھی حوالہ دیا گیا کہ ایکسپریس نیوزکی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل منظرعام پرآیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کو قصور واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے درخواست لکھنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں