ملالہ کو امن کانوبل انعام ملنا چاہیے انجلیناجولی
ہم سب ملالہ ہیں ،وقت آگیاہے کہ لڑکیوںکی تعلیم کیلیے آوازبلندکریں
IRAN:
ہالی ووڈاداکارہ اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیرانجلیناجولی نے ملالہ یوسف زئی کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیابھرکے ممالک میں ملالہ جیسی ہزاروںبچیوںکو تعلیم میں مشکلات کاسامناہے۔
امن کے نوبل انعام کیلیے ملالہ یوسف زئی کے نام پرغورکیاجاناچاہیے۔ امریکی میگزین دی ڈیلی بیسٹ میں اپنے آرٹیکل میںاداکارہ اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیرانجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ہم سب ملالہ ہیں اور وقت آگیاہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کیلیے آواز بلند کریں۔انجلیناجولی نے کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں کو بتایا ہے اور آپ کوبھی بتانا چاہیے کہ پاکستان،افغانستان اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو خطرات لاحق ہیں۔
فلاحی کاموں کے حوالے سے مشہور انجلینا نے تعلیم کے حق کے لیے ملالہ کی جدوجہد کی حمایت کی، میرے بچوں کیلیے یہ سمجھنا مشکل تھاکہ اِس دنیامیں لوگ کسی ایسی بچی کوقتل کرنے کی کوشش کریں جس کاجرم یہ ہوکہ وہ علم حاصل کرنے کی خواہش کرے۔انجلینا جولی نے تحریرکیا کہ ان کے بچے پوچھتے ہیں کہ ملالہ کومارنے والے اسے قتل کرناکیوں ضروری سمجھتے ہیں؟۔