پاکستان سے ہمیں جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں افغان صدر کا الزام

پاکستان میں خودکش بمبار اور حملوں میں ملوث فیکٹریاں اب بھی اتنی ہی سرگرم ہیں جتنی پہلے ہوا کرتی تھیں، اشرف غنی


ویب ڈیسک August 10, 2015
پاکستان سے ہمیں امن کی امید تھی، اشرف غنی فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں جنگ کے پیغامات مل رہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q39/q39.webp

https://img.express.pk/media/images/kabul-blast/kabul-blast.webp

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کار میں سوار خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کابل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پرزوردار دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 16 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر امریکی اتحادی فورسز کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے میں مارے جانے والے غیرملکی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q49/q49.webp

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کے دوران کابل میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی حالیہ لہر کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کی امید تھی لیکن پاکستان سے ہمیں جنگ کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جب کہ چند روز کے دوران ہونے والے خودکش حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں خودکش بمبار اور حملوں میں ملوث فیکٹریاں اب بھی اتنی ہی سرگرم ہیں جتنی پہلے ہوا کرتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں